۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
زینب سلیمانی

حوزہ/ شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے صہیونی قابض حکومت کی جانب سے غزہ کے مظلوم عوام پر جاری جنون آمیز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے کہا کہ بارگاہ الٰہی میں الحاج قاسم سلیمانی کی روح خوش اور پرسکون ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نےاپنے بابا کی شہادت کے بعد سے ہی ان کے آزادی اور جہادی جذبے کے پرچم کو اٹھائے ہوئے ہیں،نے ایک پیغام میں فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار ہمدردی اور قدس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

امت مسلمہ،مزاحمت و مقاومت کے جذبے سے سرشار فلسطینی مظلومین اور غزہ کی جنگ کے رہنماؤں اور مجاہدین (شمشیرقدس)خاص طور پر شمشیر اسلام یعنی ابو خالد محمد ضیف پر شہید الحاج قاسم سلیمانی کی روح کی طرف سے سلام! 

ہم اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں سمیت مقبوضہ سرزمین اور غزہ کی پٹی پر جاری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دشمن کی نیندیں حرام اور ان کے غرور کو خاک میں ملانے والی عظیم قوم کے عزم و ہمت کو تکریم و تجلیل کی علامت قرار دیتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بلاشبہ،شہید قاسم سلیمانی کی روح بارگاہِ الٰہی میں خوش اور پرسکون ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے فرزندوں اور مکتب قاسم سلیمانی کے پیروکار اپنے عہد و پیمان پر ثابت قدم ہیں اور فلسطین کی مکمل آزادی اور قابض اسرائیلی حکومت کی نابودی تک ہم آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل،حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے میادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی کی فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مابین تعلقات برقرار کرنے کیلئے کی جانی والی کوششوں اور کاوشوں پر تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .